ہتک عزت کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
ویب ڈیسک
اتوار, ۹ جون ۲۰۲۴
شیئر کریں
پنجاب اسمبلی کی جانب سے منظور ہونے والے ہتک عزت کے قانون کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ درخواست صحافی جعفر احمد یار اور راجہ ریاض نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں دائرکی ، درخواست میں وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب بذریعہ پرنسپل سیکریٹری ، پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہتک عزت قانون آئین اور قانون کے منافی ہے ، ہتک عزت آرڈیننس اور ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا، ہتک عزت قانون میں صحافیوں سے مشاورت نہیں کی گئی، ہتک عزت کا قانون جلد بازی میں صحافیوں اور میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے لایا گیا ہے ۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ہتک عزت کے قانون کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ہتک عزت قانون پر عمل درآمد روکا جائے ۔