میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریاست کیخلاف سنگین اقدامات کی منصوبہ بندی کے ثبوت ہیں وزیراعظم

ریاست کیخلاف سنگین اقدامات کی منصوبہ بندی کے ثبوت ہیں وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ترک میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ریاست کے خلاف سنگین اقدامات کی منصوبہ بندی کے شواہد موجود ہیں۔ مئی 9 کو شرپسندوں نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا۔ شرپسند عناصراور قومی تشخص کو تباہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سنگین کرپشن کے الزامات ہیں۔ گزشتہ حکومت نے 4 سال میں اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا اس کے باوجود کسی نے سرکاری اداروں پرحملہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ا?ئی ایم ایف سے معاملات طے پانے کی توقع ہے۔ ا?ئی ایم ایف کے ساتھ معاہدیکے تقاضے اور شرائط پوری کردی ہیں اور اس سلسلے میں ٹھوس پیشرفت کی توقع ہے۔ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی اہم چیلنجز کا سامنا تھا۔ پچھلی حکومت کی ناقص پالیسیوں اور آئی ایم ایف پروگرام کی خلاف ورزی کے باعث ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام بہادر ہیں۔ ماضی میں بھی مشکلات کا سامنا کرچکے ہیں اور اب بھی اپنے پیروں پرکھڑے ہوں گے مجھے اس میں کوئی شک نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں