میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کالعدم لشکر جھنگوی ،ٹی ٹی پی کے 2 اہم کارندے گرفتار

کالعدم لشکر جھنگوی ،ٹی ٹی پی کے 2 اہم کارندے گرفتار

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

سی ٹی ڈی نے دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھگنوی اور کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 اہم کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ ایک گرفتار ملزم کا نام سی ٹی ڈی کی ریڈ بک لسٹ مین شامل ہے۔ کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کے ریڈ بک کے نویں ایڈیشن کے صفحہ نمبر 74 میں شامل مطلوب دہشت گرد احمد علی ٹی ٹی کو جامع سبحانی بزنس ریکارڈ روڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے،ملزم کا تعلق کلعدم لشکر جھنگوی سے ہے،پولیس کے مطابق ملزم اپنی تنظیم کے لیے چندہ جمع کر رہا تھا ،ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ مختلف مساجد اور دیگر مقامات سے چندہ اکٹھا کر کے اپنی کلعدم جماعت کو دیتا ہے اور یہ چندہ ٹیرر فنانسنگ کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے،پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے سال 2012 میں پولیس کانسٹیبل غلام محمد کو قتل کیا،سال 2012 میں سجاد حسین کاظمی بلتی کوقتل کیا،سال 2012 میں آصف کربلائی کو قتل کیا،سال 2012 میں نئیر عباس کو قتل کیا،سال 2012 میں موسی کو قتل کیا،سال 2011 میں نمائش پر ایک ریلی پر فائرنگ کی جسمیں 4 افراد قتل ہوئے، پولیس کے مطابق ملزم نے کئی جلا گھیرا کے مقدمات کا بھی انکشاف کیا،ملزم اس سے قبل بھی جیل جا چکا ہے ،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔جبکہ دوسری کارروائی سی ٹی ڈی نے ریڑھی روڈ ابراہیم حیدری کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم رکن کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔کارروائی سی ٹی ڈی کے اینٹی ٹیررزم فائنسنگ یونٹ کی جانب سے کی گئی،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم غلام نبی ٹی ٹی پی کے لیے فنڈ جمع کرتا ہے،ملزم واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کے ذریعے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں سے رابطے میں تھا، حکام کا دعوی ہے کہ ملزم ٹی ٹی پی کے لیے ریڑھی روڈ سے چندہ جمع کررہا تھا،ملزم غلام نبی کے قبضے سے چندے کی رسیدیں اور رقم برآمد کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش دہشتبگردی کی تربیت لینے کے لیے پہلے پشاور پھر افغانستان جانے کا اعتراف کیا ہے۔ ،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں