میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چودھری پرویز الہٰی کو کرپشن مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج

چودھری پرویز الہٰی کو کرپشن مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے مقدمے میں ڈسچارج کرنے کا حکم چیلنج کیا، اینٹی کرپشن کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ پرویز الہٰی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں موقف اپنایا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ سے تحقیقات کیلئے چودھری پرویز الہٰی کا اینٹی کرپشن نے جسمانی ریمانڈ مانگا تھا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں