میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیمنٹ ،سریا ،ریت، بجری کی قیمتوں میں اضافہ ، تعمیراتی کام متاثر

سیمنٹ ،سریا ،ریت، بجری کی قیمتوں میں اضافہ ، تعمیراتی کام متاثر

جرات ڈیسک
جمعرات, ۹ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے سیمنٹ، سریا، ریت بجری اور اسی طرح دیگر تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ملک بھر میں تعمیراتی کام بری طرح متاثر ہوا ہے اور لوگ گھر بنانے سے اجتناب کرنے لگے ہیں۔ لوگوں کی کوشش ہے کہ نئے گھر بنانے کی بجائے بنے ہوئے گھروں کو خریدا جائے۔ تعمیراتی کام کی برآمدات میں بھی نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔ جبکہ مختلف شہروں میں تعمیر ہونے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں تعمیراتی کام 50فیصد تک متاثر ہوا ہے۔ شہریوں نے کہا کہ ان حالات میں جب مہنگائی عروج پر ہے گھر بنانا مشکل ترین عمل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں