میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بی جے پی ترجمان کا گستاخانہ بیان،القاعدہ کی بھارتی شہروں پرحملوں کی دھمکی

بی جے پی ترجمان کا گستاخانہ بیان،القاعدہ کی بھارتی شہروں پرحملوں کی دھمکی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی معطل ترجمان نوپور شرماکے گستاخانہ بیانات کے بعد القاعدہ نے نبی کریم ﷺکی شان کا حوالہ دیتے ہوئے ممبئی اور دہلی جیسے بڑے بھارتی شہروں میں خود کش حملوں کی دھمکی دیدی ۔ ادھر بی جے پی نے اپنی ترجمان کے غلیظ بیانات کے بعد اپنے ترجمانوں کے لیے متوقع حملوں کے پیش نظر نئی ہدایات جاری کر دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق القاعدہ نیٹ ورک نے اپنا ایک دھمکی آمیز مکتوب جاری کیا اورکہاکہ پیغمبر اسلام سے متعلق اہانت آمیز بیانات کا انتقام لینے کے لیے القاعدہ نے بھارت کے متعدد شہروں میں خودکش حملے کرنے کی دھمکی دی ،مکتوب میں کہا کہ پیغمبر اسلام کی شان کی لڑائی کے لیے وہ دہلی، ممبئی، اتر پردیش اور ریاست گجرات میں خود کش حملے کرنے کے لیے تیار ہے۔مکتوب کے مطابق چند روز قبل ہندوتوا کی تبلیغ کرنے والوں اور اس کے پرچم برداروں نبی کریم ﷺکی شان میں توہین کی، اس وجہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں سے خون بہہ رہا ہے اور وہ جذبہ انتقام سے لبریز ہیں۔القاعدہ نے اپنے خط میں مزید لکھاکہ ہم دنیا کے ایسے ہر گستاخ خاص طور پر بھارت میں ہندوتوا کے دہشت گردوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ ہمیں اپنے نبی ﷺکی عزت کے لیے لڑنا ہے۔ادھر بھارت کی ہندو قوم پرست حکمران جماعت بی جے پی نے ٹیلی وژن مباحثوں میں حصہ لینے والے اپنے نمائندوں کے لیے نئے رہنما اصول جاری کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کی جانب سے اب صرف انہی ترجمانوں کو ایسے مباحث میں حصہ لینے کی اجازت ہو گی، جنہیں پارٹی نے کلیئرنس دے رکھی ہو۔ایسے ترجمانوں کو بحث کے دوران مذہبی علامات کے بارے میں بات کرنے کی اجازت نہیں ہو گی اور انہیں اپنی زبان پر بھی قابو رکھنا ہو گا تاکہ وہ پرجوش اور مشتعل نہ ہوں اور کسی کے اکسانے پر بھی پارٹی کے نظریے اور اصولوں کی خلاف ورزی نہ کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں