میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ، ہنگامی کاموں کی مد میں لاکھوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ، ہنگامی کاموں کی مد میں لاکھوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں کانٹی جنسی کاموں کی مد میں لاکھوں روپے کرپشن کا انکشاف، بوگس بل بنا کر لاکھوں روپے نکالے جانے لگے، اکثر کام میونسپل کمشنر فاخر شاکر کے دو قریبی ٹھیکیداروں کے حوالے، ٹیکس ریکوری میں بھی چونا لگایا جانے لگا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں کرپشن انتہا کو پہنچ گئی ہے، ملنے والے دستاویزات کے مطابق حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں کانٹی جنسی کاموں کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے جاری کرکے بھاری کمیشن کے ذریعے من پسند ٹھیکیداروں کو کام دیے جا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق میونسپل کمشنر فاخر شاکر کانٹی جنسی کے اکثر کام اپنے دو قریبی ٹھیکیداروں کے حوالے کرتے ہیں، ذرائع کے مطابق صرف کانٹی جنسی کی مد میں ماہانہ 70 لاکھ سے زائد رقم جاری کی جاتی ہے، حیرت انگیز طور پر اکثر کام صرف کاغذات میں دکھائے جاتے ہیں۔ دوسری جانب ایچ ایم سی کی جانب سے ٹیکس ریکوری میں بڑے پیمانے پر گھپلے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس ریکوری کے تمام معاملات عبدالوہاب نامی افسر کے حوالے ہیں، جو میونسپل کمشنر فاخر شاکر کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں