میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد کا ایڈمنسٹریٹر تبدیل، فاخر شاکر نے چارج سنبھال لیا

حیدرآباد کا ایڈمنسٹریٹر تبدیل، فاخر شاکر نے چارج سنبھال لیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کا ایک اور بڑا مطالبہ مان لیا، حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر کو تبدیل کرکے فاخر شاکر کو نیا ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے اتحادی جماعت ایم کیو ایم کا ایک اور بڑا مطالبہ مان لیا ہے اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر کو تبدیل کرکے فاخر شاکر کو یہ عہدہ دے دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد شعیب ملک کو رخصت پر بھیج دیا گیا ہے اور ان کی جگہ فاخر شاکر کو نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا ہے جو اس سے قبل میونسپل کمشنر حیدرآباد بھی رہ چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق فاخر شاکر کا نام ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد کے لیے ایم کیو ایم نے تجویز کیا تھا۔واضح رہے کہ ایم کیوایم اور پی پی معاہدے میں ایک مطالبہ کراچی اور حیدرآباد میں ایڈمنسٹریٹرز کی تبدیلی کا بھی تھا۔ایم کیو ایم ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے پہلے عبدالوسیم کا نام پیپلز پارٹی کو تجویز کرچکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں