میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان نے وہ کر دکھایا جو آسان نہ تھا،شاہ محمود قریشی

عمران خان نے وہ کر دکھایا جو آسان نہ تھا،شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، عمران خان نے وہ کر دکھایا جو آسان نہ تھا، پاکستان کی حقیقی آزادی میں تحریک انصاف نے کردار ادا کیا،پی ٹی آئی کی اہمیت، افادیت اور نظریہ ہر صوبے میں پھیل چکا ہے، نیچے سے جنم لینے والی جماعتیں قائم رہتی ہیں۔کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی آج نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، عمران خان نے وہ کر دکھایا جو آسان نہ تھا،پاکستان اور عوام کو تحفہ دے چکے ہیں، پی ٹی آئی کی اہمیت، افادیت اور نظریہ ہر صوبے میں پھیل چکا ہے، جس کا کارکن پاکستان کے شہر اور دیہاتوں میں پھیل چکا ہے۔وائس چیئرمین نے کہا کہ کانگریس ہندوستان کی آزادی سے پہلے بنی آج بھی موجود ہے، پاکستان کی حقیقی آزادی میں تحریک انصاف نے کردار ادا کیا، آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ نیشنل کونسل ممبر ہیں۔لوگ کہتے ہیں کہ 25مئی کو لوگ کہاں تھے، 25مئی کو ہماری خواتین کے گھروں کی دہلیز پھلانگی گئیں، 25مئی کو ہمارے کارکنان اور ننھے بچوں پر شیلنگ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جو کہتے ہیں کہ تحریک انصاف لوگ نکالنے میں کامیاب دکھائی نہیں دیتی، شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کنٹینر اور گرفتاریاں ہٹا دو پھر لگ پتا جائے گا، پنجاب میں ایک میدان لگنے والا ہے، درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، گزارش ہے کہ نیشنل کونسل کے ممبران ان 20 حلقوں کی شناخت کرلیں، جہاں آپ کا اثر ہے وہاں امیدوار کو نہ دیکھیں عمران خان بلے کا نشان دیکھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں