ریاست مخالف بیانات ،جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 جون تک توسیع
ویب ڈیسک
بدھ, ۹ جون ۲۰۲۱
شیئر کریں
لاہور میںماڈل ٹائون کچہری عدالت نے ریاست مخالف بیانات کے مقدمے میں گرفتار لیگی رہنما جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 جون تک توسیع کر دی۔ماڈل ٹائون کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے جاوید لطیف کے خلاف ریاست مخالف بیانات کے مقدمے پر سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ چالان پراسکیوشن میں جمع کرایا تھا جس پر اعتراضات لگے ہیں، چالان تکمیل کے مراحل میں ہے ، مزید وقت درکار ہے ، عدالت سے استدعا ہے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا حکم دیا جاے ۔ عدالت نے لیگی رہنما جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 جون تک توسیع کر دی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی فکر نہیں، ملک کی فکر ہے ، ملک کا نظام تباہ ہو گیا، آئے روز ٹرین حادثات ہو رہے ہیں، حکومت کسی چیز کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔