میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا کا صہیونی ریاست کے فضائی دفاعی شیلڈآئرن ڈوم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے مدد کا اعلان

امریکا کا صہیونی ریاست کے فضائی دفاعی شیلڈآئرن ڈوم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے مدد کا اعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

امریکا نے ایک بار پھر صہیونی ریاست کے فضائی دفاعی شیلڈآئرن ڈوم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے اسرائیل کی مدد کا اعلان کردیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ریاست کی مدد امریکی اعلان کو فلسطینیوں کی طرف سے اندھا تعصب قرار دیا جا رہا ہے ۔امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا کہ امریکا اسرائیلی آئرن ڈوم نظام کی تجدید کے لیے پرعزم ہے ۔ بلنکن نے امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی کو امریکی صدر جو بائیڈن کی 2022 کے بجٹ کی درخواست اور محکمہ خارجہ کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیلیوں کے ساتھ مل کر ان کی ضروریات کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔اسرائیل کی مدد کے لیے کانگریس کے ساتھ مل کر کام کریں۔غزہ کی پٹی پر حالیہ جارحیت کے بعد آئرن وم کے ذخیرے کو مکمل کرنے کے لیے اسرائیل کی جانب سے ایک ارب ڈالر مالی امداد کی درخواست کے بارے میں بلینکن نے کہا کہ یہ معاملہ زیر غور ہے ۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔عبرانی اخبار کے مطابق بلنکن نے بائیڈن انتظامیہ کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ اسرائیل کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ یہودی بستیوں پر فائر کیے جانے والے فلسطینی راکٹوں سے اپنا دفاع کرے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں