میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ بورڈز و جامعات کی غیر سنجیدگی نے تعلیم کو مذاق بنادیا ہے‘ سپلا

محکمہ بورڈز و جامعات کی غیر سنجیدگی نے تعلیم کو مذاق بنادیا ہے‘ سپلا

ویب ڈیسک
منگل, ۹ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے مرکزی رہنمائوں پروفیسر سید علی مرتضیٰ، پروفیسر شاہجہاں پنہورو دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محکمہ بورڈز و جامعات کی غیر سنجیدگی نے تعلیم کو مذاق بنادیا ہے۔ اتنا عرصہ گذرنے کے باوجود سندھ کے تمام چھ کے چھ تعلیمی بورڈز کو ایڈھاک ازم پر چلایا جارہا ہے۔ ان بورڈز میں نہ مستقل چیئرمین نہ ناظم ِ امتحانات او ر نہ ہی سیکریٹری بورڈز کو تعینات کیا جاسکا ہے۔ سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ کرونا کا بہانہ بناکر اہم اور بنیادی کاموں تو کو ٹالا جا رہا ہے مگر اپنی مرضی سے میرپور خاص تعلیمی بورڈ سمیت مختلف یونیورسٹیز میں تعیناتیاں کی گئیں مگر تعلیمی بورڈ ز میں میرٹ پر تقرریاں کرتے ہوئے ان کے پر جل رہے ہیں۔ سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ کرونا کی وبا کے سبب جہاں امتحانات منعقد نہ کرنے اور طلبا و طالبات کو آٹو پروموشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تو ایسی حساس صورتحال میں بورڈز کو وہاں کے کلرکوں اور مہمان افراد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔کیوں کہ خدشہ ہے کہ اس نرمی کا نا جائز فائدہ اٹھاکر غیر قانونی کام کیے جا سکتے ہیں۔اس لیے اس حساس اور سنگین صورتحال کے پیشِ نظر میرٹ پر مستقل چیرمین مقرر کرنے کی جو سمری وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے بورڈز و جامعات نثار کھوڑونے گزشتہ تین ماہ سے روک رکھی ہے اسے فوری طور پر وزیر اعلی سندھ کو ارسال کی جائے۔ سپلا کے رہنماؤں نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، مشیر برائے بورڈز و جامعات نثار کھوڑو، وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی، چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ، سیکر یٹری کالجز باقر عباس نقوی اور سیکریٹری بورڈز و جامعات سے مطالبہ کیا کہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں میرٹ پر چیرمین بورڈز، کنٹرولرز، سکریٹریز اور ڈائریکٹر فنانس کا تقرر عمل میں لایا جائے تاکہ کوئی بھی شخص بورڈ ز میں من مانی اور ذاتی منفعت حاصل نہ کرے اور میرٹ پر صحیح حقداروں کو پالیسی کے تحت آٹو پروموشن دیا جاسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں