شریف خاندان نئی مشکل میں،رمضان شوگر ملزمیں بھی جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف
ویب ڈیسک
اتوار, ۹ جون ۲۰۱۹
شیئر کریں
ایف بی آر کے مطابق رمضان شوگر ملز نے بھی جعلی اکائونٹس کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز کیں، ٹیکسی ڈرائیور کے نام پر جعلی اکائو نٹ بنایا گیا۔ ایف بی آر نے ٹیکسی ڈرائیور کو نوٹس جاری کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق رمضان شوگر ملز نے ٹیکسی ڈرائیور عاقل عباسی کے نام پر بنائے گئے اکائو نٹ سے ٹرانزیکشن کی۔ جعلی اکائونٹس سے ٹرانزیکشنز پر ایف بی آر نے ٹیکسی ڈرائیور کو نوٹس جاری کر دیا ۔ ٹیکسی ڈرائیور سے کہا گیا کہ بتایا جائے آپ کے اکائونٹ میں اتنے پیسے کہاں سے آئے ؟دوسری جانب ٹیکسی ڈرائیور نے بتایاکہ رمضان شوگر ملز کا علم ہے نہ ہی کروڑوں کی ٹرانزیکشن سے کوئی تعلق ہے ، اس کے نام سے اکائو نٹ کس نے بنایا اور کیا ٹرانزیکشنز ہوتی رہیں، ان تمام معاملات کے بارے میں وہ کچھ نہیں جانتا۔