میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردی کی لعنت کو مشترکہ جواب کی ضرورت ہے ‘ آرمی چیف

دہشت گردی کی لعنت کو مشترکہ جواب کی ضرورت ہے ‘ آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی(بیورورپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ایک لعنت ہے جس کا مشترکہ جواب دینے کی ضرورت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی کے تربیتی علاقے کا دورہ کیا اور نائیجیرین فوجی دستے کی تربیت مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کی۔ نائیجیرین فوج کے 26 افسروں سمیت 440 جوانوں نے پاکستانی افسران کی زیر نگرانی تربیت مکمل کی اور تقریب میں نائیجیریا کے قائم مقام ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے تربیت کے معیار کی تعریف کی اور کہا کہ پاک فوج انسداد دہشت گردی آپریشنز کا وسیع تجربہ رکھتی ہے، جبکہ دوست ممالک کا انسداد دہشت گردی کی صلاحیت میں اضافہ خوش آئند ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں