
کراچی میں ملیر اور گلشن حدید میں بھارتی ڈرونز گر کر تباہ
شیئر کریں
ملیرشرافی گوٹھ میں دھماکے کی اطلاع ،پولیس کو جائے وقوع سے دھاتی ٹکڑے ملے
گلشن حدید لنک روڈ کے قریب میدان میں ڈرون گر کر تباہ ہوا، جانی نقصان نہیں ہوا
کراچی میں ملیر اور گلشن حدید میں بھارتی ڈرونز گر کر تباہ ہوگئے تاہم ڈرون گرنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں بھارتی ڈرونز گرانے کا سلسلہ جاری ہے ، کراچی میں ملیر اور گلشن حدید میں ڈرون گر کر تباہ ہوگیا۔کراچی کے علاقے ملیرشرافی گوٹھ میں دھماکے کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو جائے وقوع سے دھاتی ٹکڑے ملے ۔دھماکے سے گھرکی چھت پر لگے سولر پینل کو شدید نقصان ہوا، پولیس نے بتایا کہ واقعے کی جگہ سے کچھ دھاتی ٹکڑے ملے ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔علاقہ مکینوں نے مطابق سب گھروں میں موجود تھے کہ اچانک زوردارآواز آئی، جس کے بعدپتہ چلا کے دھماکہ ہوا ہے ۔دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ کے قریب میدان میں ڈرون گر کر تباہ ہوگیا ، پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور دھاتی ٹکڑے تحویل میں لے لئے ۔پولیس کا کہنا تھا کہ ڈرون گرنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔