میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میٹرک امتحانات کا دوسرا روز، دسویں جماعت کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ

میٹرک امتحانات کا دوسرا روز، دسویں جماعت کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

میٹرک امتحانات کے دوسرے روز بھی دسویں جماعت کاکمپیوٹراسٹڈیز کا پرچہ سوشل میڈیاپرآؤٹ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات کا بدھ کو دوسرا روز تھا، جس میں 3لاکھ 65ہزار102امیدوارشرکت کررہے ہیں۔ پہلی شفٹ میں کمپیوٹراسٹڈیزکاپیپرلیا گیا جبکہ دوسری شفٹ میں اردو،سندھی اورجغرافیہ پاکستان کے پرچے لیے گئے ۔نویں جماعت کی طرح دسویں جماعت کاکمپیوٹراسٹڈیز کا پرچہ آؤٹ ہوگیا، حل شدہ پرچہ بھی واٹس ایپ گروپس میں فراہم کردیا گیا۔سندھ کے تمام ڈویژنوں میں 2 شفٹوں میں امتحان لیے جا رہے ہیں، پہلی شفٹ میں پرچہ صبح ساڑھے 9سے ساڑھے 12 تک اور دوسری شفٹ میں دوپہرڈھائی بجے سے ساڑھے 5بجے تک لیاجائے گا۔امتحانی مراکزکے اطراف دفعہ 144نافذکی گئی ہے اور موبائل فون کی برآمدی کی صورت میں فون ضبط کرلیا جائے گا۔گزشتہ روزبھی شہرقائد میں پیپرزکے دوران لوڈ شیڈنگ جاری رہی ، جس سے طلبا کو گرمی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔شہرمیں504امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں ، لڑکوں کیلئے 265جبکہ لڑکیوں کیلئے 239امتحانی مراکزبنائے گئے ۔دوسری طرف چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، پرچے آؤٹ ہونے اور سوشل میڈیا پر گردش ہونے کے باوجود وہ یہ واویلا کر رہے ہیں کہ پرچے آؤٹ ہونے کا ثبوت لائیں ۔گزشتہ روز بھی چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پرچے پر انوکھی منطق لے آئے تھے اور کہا تھا کہ پرچہ امتحانی مرکز سے وائرل ہوتا ہے تو ہماری ذمہ داری نہیں ہے ، دفعہ 144 نافذ کی ، عمل درآمد کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں