میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی جلسوں میں مذہبی حوالوں کا استعمال تشویشناک قرار

پی ٹی آئی جلسوں میں مذہبی حوالوں کا استعمال تشویشناک قرار

ویب ڈیسک
منگل, ۹ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہیکہ پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں سیاسی مقاصد کیلئے مذہبی حوالوں کا استعمال تشویش ناک ہے۔ایک بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے مذہب کا استعمال اور حساس اداروں پر بہتان تراشی سے اجتناب برتا جائے، ملک معاشی و سیاسی اعتبار سے انتہائی مشکل وقت سے گزر رہا ہے، انتہائی کڑے وقت میں اداروں پر بے بنیاد الزام تراشی ناقابل قبول ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عمران خان حساس اداروں کے افسران پرکس ایجنڈے کے تحت الزام تراشیاں کر رہے ہیں؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان سیاسی مقاصدکے لیے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں