میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی و بھارتی میڈیا کی عمران خان گرفتاری پرشہ سرخیاں

عالمی و بھارتی میڈیا کی عمران خان گرفتاری پرشہ سرخیاں

ویب ڈیسک
منگل, ۹ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کو جہاں ملکی میڈیا نے شہ سرخیوں کے طور پر شائع کیا تاہم عالمی اور خصوصی طور پر بھارتی میڈیا نے بھی ان کی گرفتاری کی خبروں کو شہ سرخیوں کے طور پر شائع کیا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان 9 مئی کو 7 مقدمات میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے جہاں رینجرز نے انہیں حراست میں لیا۔بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کرنے کی تصدیق کی۔ عمران خان کی گرفتاری پاکستانی میڈیا کی بھارتی میڈیا میں بھی جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور تقریبا تمام ویب سائٹس نے ان کی گرفتاری کو شہ سرخی کے طور پر شائع کیا جبکہ ٹی وی چینلز پر بھی کئی گھنٹوں تک ان کی خبر چلتی دکھائی دی۔عمران خان کی گرفتاری پر بھارتی خبر رساں ادارے ایشین نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) نے متعدد خبریں شائع کیں جبکہ ان کی گرفتاری کو شہ سرخی کے طور پر شائع کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں