میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزکاملک بھر میں نجی اسکولز بند رکھنے کا اعلان

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزکاملک بھر میں نجی اسکولز بند رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۹ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں اور سڑکوں کی بندش کے باعث آج(بدھ) ملک بھر کے نجی اسکولز بند رہیں گے۔صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز کاشف مرزا نے اپنے بیان میں کہا کہ کل ملک بھر میں پرائیویٹ اسکولز بند رہیں گے، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔کاشف مرزا نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز ریگولر کلاسز شیڈول کا آئندہ اعلان آج(بدھ) مشاورت کے بعد کریں گے، طلبا، اساتذہ، اسٹاف اور والدین سے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پرامن اور احتیاط اختیار کرنے کی اپیل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں