میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عزت ایک ادارے کی نہیں،ہر شہری کی ہونی چاہیے، عمران خان

عزت ایک ادارے کی نہیں،ہر شہری کی ہونی چاہیے، عمران خان

ویب ڈیسک
منگل, ۹ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کا گرفتاری کے بعد ریکارڈڈ ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے پاکستان کے عوام کے لیے پیغام دیا ہے۔ریکارڈڈ بیان میں عمران خان نے کہا کہ جب تک میرے یہ الفاظ آپ تک پہنچیں گے مجھے ایک ناجائز کیس میں بند کر دیا گیا ہو گا۔ اس سے ایک چیز آپ سب کو واضح ہو جانی چاہیے کہ ہمارا آئین جو ہمیں حقوق دیتا ہے، جو جمہوریت ہے، وہ وفن ہو چکی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہو سکتا ہے مجھے اس کے بعد آپ سے مخاطب ہونے کا موقع نہ مل سکے۔ اس لیے میں آپ سے دو تین باتیں کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قوم مجھے 50برس سے جانتی ہے، نہ میں کبھی پاکستان کے آئین کے خلاف گیا نہ کبھی میں نے پاکستان کا قانون توڑا۔ سیاست میں آنے کے بعد میری ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ جو بھی جدوجہد کروں وہ پر امن ہو، جو آئین مجھے حق دیتا ہے اس میں رہ کر احتجاج کروں۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج جو یہ کیا جا رہا ہے، وہ اس لیے نہیں کیا جا رہا کہ میں نے کوئی قانون توڑا ہے، یہ صرف اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ چاہتے ہیں کہ میں حقیقی آزادی کی تحریک سے پیچھے ہٹوں۔ یہ اس لیے کیا جا رہا ہے کہ یہ کرپٹ چوروں کا ٹولہ، امپورٹڈ حکومت جو ہم پر مسلط کی گئی، یہ چاہتے ہیں کہ میں اسے قبول کروں۔اپنے بیان کے آخر میں عمران خان نے کہا کہ آج آپ سب سے اپیل کر رہا ہوں کہ آپ کو اپنے حقوق کے لیے اپنی آزادی کے لیے نکلنا ہو گا۔ کبھی بھی کسی قوم کو آزادی پلیٹ میں نہیں پکڑائی جاتی، آزادی کے لیے جدوجہد کرنی پڑتی ہے، محنت کرنی پڑتی ہے اور اسی قوم کو اللہ
آزادی کا تحفہ دیتا ہے۔ یہ وقت آ گیا ہے کہ آپ سب اپنے حقوق کے لیے نکلیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں