میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت پاکستان ،ٹی ٹی پی بیٹھ کر بات کریں، افغان وزیرخارجہ

حکومت پاکستان ،ٹی ٹی پی بیٹھ کر بات کریں، افغان وزیرخارجہ

ویب ڈیسک
منگل, ۹ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیرخان متقی کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اورتحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) سے گزارش ہے کہ بیٹھ کر بات کریں۔اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ طالبان نے کبھی نہیں کہا کہ خواتین کی تعلیم غیر اسلامی ہے یا اس پر پابندی ہے۔ خواتین کی تعلیم کے بارے میں صرف اتنا کہا گیا کہ اگلے احکامات تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔افغان عبوری وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین کسی صورت کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی سے گزارش ہے کہ بیٹھ کر بات کریں۔ سب سے پہلے ہم نے حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی میں بات چیت کا آغاز کروایا۔ ہم کسی صورت پاکستان کی سرزمین پر خون خرابہ اور بدامنی نہیں چاہتے۔ پاکستان اور افغانستان کو سنگین سیکورٹی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین ہمسائیگی سے آگے کے تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک تاریخی، مذہبی، معاشرتی، جغرافیائی اور عوامی رشتوں میں بندھے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کو بنیادی ڈھانچے خصوصاً ریل روڈ، راہداری منصوبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔امیر خان متقی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے عوام نے قربانیاں دی ہیں اب ہمیں معاشی ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔پاکستان اور وسط ایشائی ممالک کے ساتھ معاشی رابطہ بہت اہم ہے۔ پاکستان اور افغانستان کو مسائل کے حل کیلئے لچک دکھا کر روشن مستقبل کی جانب بڑھنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں