میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سنگون ڈے سیریز؛ فخر زمان نے 363 رنز بناکر میلہ لوٹ لیا

سنگون ڈے سیریز؛ فخر زمان نے 363 رنز بناکر میلہ لوٹ لیا

ویب ڈیسک
منگل, ۹ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں فخر زمان نے میلہ لوٹ لیا، وہ 363 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے۔نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کی تکمیل پر پاکستانی اوپنر فخرزمان نے 363 رنز بناکر میلہ لوٹ لیا، انھوں نے 5 مواقع ملنے پر ایک بار ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 90.75 کی اوسط پائی،180 ناٹ آؤٹ ان کی بہترین کاوش شمار ہوئے، انھوں نے سیریز میں لگاتار دو سنچریاں جڑیں۔کپتان بابراعظم سیریز کے آخری اور کیریئر کے سنچری ون ڈے میچ میں صرف ایک رن بناکر میدان بدر ہوئے، انھوں نے مجموعی طور پر 276 رنز بنائے، ان کی بہترین کاوش 107 رنز رہی۔ امام الحق نے 3 میچز میں 174 رنز اپنے نام درج کرائے۔پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 161 رنز جوڑے، آغا سلمان نے 5 میچز میں 4 بار بیٹنگ ملنے پر 153 رنز اپنے نام کیے، افتخار احمد 101 رنز بناکر نمایاں رہے۔شاداب خان نے 35 رنز جوڑے، عبداللہ شفیق 26، شاہین شاہ ا?فریدی 23 ، اسامہ میر 20، محمد نواز 19اور محمد حارث 17 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں