میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھانہ محمود آباد گٹکا ماوا کی ترسیل بچوں کے ذریعے کرنے کا انکشاف

تھانہ محمود آباد گٹکا ماوا کی ترسیل بچوں کے ذریعے کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۹ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

تھانہ محمود آباد گٹکا ماوا کی ترسیل معصوم بچوں کے زریعے کرنے کا انکشاف ہندو محلہ کی گلیوں میں فضل،کامران، ، تھوک کے طور پر گٹکا فروخت کرنے لگے مقامی شہریوں کا ٹاسک فورس کے نام اہم پیغام چنیسر گوٹھ کو جرائم پیشہ سے صاف کیا جائے زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ کے تھانہ محمود آباد کی حدود چنیسر گوٹھ میں گٹکے ماوے کا دھندہ تاحال جاری ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آنکھوں سے اوجھل گٹکا فروشی گجائی محلے سے معصوم بچوں کے زریعے مختلف کیبن پر سپلائی جاری ہے جبکہ چنیسر گوٹھ ہندو محلہ سمیت دیگر گلیوں میں تھوک کے حساب سے گٹکا چلانے والی مضبوط مافیا جن میں فضل ، کامران حمید ربانی ارشد قربان، اصغر نورا شامل ہیں حمید ربانی چھالیہ ڈیلر کا بڑا کردار ہے گٹکا ماوا اور چھالیہ سپلائی عناصر کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے ملزمان گٹکا ماوا کی تھیلیاں بنا کر ہول سیل کی قیمتوں پر فروخت کرتے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے بچنے کے لیئے یہ چھوٹے بچوں سے سپلائی اور کیبن کھول کر دیتے ہیں بظاہر کیبن میں موجود بچوں کی کھانے کی اشیا ہوتی ہیں بسکٹ کے ڈبوں میں فروخت کے لیئے انسانی جان کے لیئے مضرِ صحت گٹکا ماوا رکھا ہوتا ہے یہ عناصر گلیوں اور دیگر مقامات پر خود کو محفوظ کر کے معصوم بچوں کے ذریعے گھنانا نیٹ ورک چلاتے ہیں مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کینسر جیسی جان لیوا مرض پھیلانے والوں کے خلاف نتیجہ خیز کارروائی ہونی چاہیئے تاکہ ہمارے بچے اس جان لیوا مرض سے محفوظ ہو سکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں