میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عدنان بخاری کا 12 سال سے حیدرآبادپر راج

ایس بی سی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عدنان بخاری کا 12 سال سے حیدرآبادپر راج

ویب ڈیسک
منگل, ۹ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمن عدنان شاہ بخاری کا 12 سال سے حیدرآباد آفیس پر راج، اعلی افسران بھی عدنان شاہ بخاری کے سامنے بے بس، سابقہ سسٹم کا سرغنہ عدنان شاہ بخاری نئے سسٹم میں بھی شامل، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں 12 سال سے تعینات عدنان شاہ بخاری رینجنل ڈائریکٹر انجنئیر محمد رقیب کے تشکیل کردہ نئے سسٹم میں بھی شامل ہوگیا ہے، عدنان شاہ بخاری بیرون ملک فرار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابقہ افسر منظور قادر کاکا قریبی رشتہ دار بتایا جاتا ہے، گذشتہ 12 سال سے حیدرآباد کی رینجنل آفیس میں عدنان شاہ بخاری کی سرپرستی میں منظم چین قابض ہے اور حیدرآباد میں تعمیراتی منصوبوں کے لین دین کے تمام معاملات عدنان شاہ بخاری کے ذریعے طئے ہوتے ہیں، ذرائع کے مطابق اعلی افسران بھی عدنان شاہ بخاری کے آگے بے بس دکھائی دیتی ہیں جبکہ عدنان شاہ بخاری کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تقرری بھی مشکوک بتائی جاتی ہے، گذشتہ کئے سالوں سے رینجنل آفیس میں قائم سسٹم کی سربراہی عدنان شاہ بخاری کے حوالے ہے جبکہ انجنئیر محمد رقیب کی جانب سے نئے سسٹم لانے کے بعد عدنان شاہ بخاری کی اختیارات میں کمی ضرور آئی ہے لیکن سسٹم کی اہم معاملات بدستور عدنان شاہ بخاری کے حوالے ہیں، ذرائع کے مطابق سابقہ رینجنل ڈائریکٹر عبدالحمید زرداری اور عدنان شاہ بخاری میں لین دین کے معاملات پر تنازع بھی ہوا تھا، ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عدنان شاہ بخاری کی چین کا مرکز کردار ہیں کیونکہ اکثر تعمیراتی منصوب قاسم آباد میں ہی موجود ہیں، ذرائع کے مطابق رینجنل آفیس کے پس پردہ معاملات عدنان شاہ بخاری دیکھتے ہیں، واضع رہے کہ عدنان شاہ بخاری کو ہٹانے کیلئے شھر بھر میں متعدد بار بئنرز اور پینا فلیکس بھی آویزاں کئے جا چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں