میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کااسلام آبادسمیت بڑے شہرجام کرنے کافیصلہ

پی ٹی آئی کااسلام آبادسمیت بڑے شہرجام کرنے کافیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۹ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہی اسلام آباد سمیت بڑے شہروں کو جام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت مخالف لانگ مارچ کیلئے تحریک انصاف نے اپنا پلان فائنل کرلیا،ملک بھر سے لاکھوں مظاہرین کو اسلام آباد بلانے اور بڑے شہروں کو جام کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق کپتان کا پیغام پارٹی رہنماؤں تک پہنچا دیا گیا، لانگ مارچ کا اعلان ہوتے ہی مختلف شہروں کو جام کیا کردیا جائیگا اس حوالے سے بڑے شہروں کی بندش کیلئے پوائنٹس طے کر لیے گئے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ پارٹی قائدین کو گرفتاریوں سے بچنے کی ہدایت کردی گئی ہے تاہم گرفتاریوں کی صورت میں بیک اپ پلان پر عمل درآمد ہوگا۔ذرائع کے مطابق مرکزی قائدین کی گرفتاری کی صورت متبادل قیادت کارکنان کو لانگ مارچ میں گائیڈ لائین دے گی، جبری گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج کی کال دی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں