میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران نیازی کے فرانزک آڈٹ سے چین سخت ناراض ہے،وزیراعظم

عمران نیازی کے فرانزک آڈٹ سے چین سخت ناراض ہے،وزیراعظم

ویب ڈیسک
پیر, ۹ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے چار سالوں میں قوم پر قرضوں کا بوجھ دگنا کردیا جس کی وجہ سے غریب کی زندگی مزید مشکل ہوگئی ،حکومت غریب آدمی کی بنیادی ضروریات زندگی آٹا، علاج اور دواں کی ارزاں نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر دم کوشاں ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے ملاقات کے لئے آنے والے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سیکرٹری انفارمیشن شاہیرہ شاہد پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن اور دیگر حکام شامل تھے۔وفد میں سی پی این ای کے صدر کاظم خان, سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدر پنجاب ارشاد احمد عارف سیکرٹری جنرل عامر محمود اور دیگر ممبران شامل تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر کسی قسم کی قدغن لگانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔وزیراعظم نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کی پیکا آرڈیننس سمیت دیگر تمام قوانین کے تحت صحافیوں کے خلاف بلاوجہ کاروائیوں پرہر ممکن تحفظ دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پیکا آرڈیننس کا جائزہ لینے کا کام پہلے ہی وزارت قانون کو سونپ دیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے آزادی صحافت، جمہوریت کی بقا اور جمہوری اداروں کے ارتقا میںسی پی این ای کے بطور ادارہ مثبت کردار کو سراہا۔علاوہ ازیںوزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ذاتی پسند اور نا پسند سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا، گزشتہ حکومت کا فلاحی منصوبوں کو تعطل میں ڈالنا قومی مفادات کے منافی اقدام تھا، پی کے ایل آئی کو سیاست کی بھینٹ چڑھادیا گیا ، اگر آج بھی اپنا قبلہ درست کر لیں اور عوام کی بہتری ،ترقی اور خوشحالی پر توجہ مرکوز کریں تو ذاتی معاملات دب جائیں گے لیکن اس کے بڑا دل کرنا ہوگا،لاہور میں قائم ہونے والے سلیم میموریل ہسپتال کی طرز پر چاروں صوبوں میں بھی ہسپتال قائم ہونے چاہئیں اور امید ہے کہ اس کیلئے عملی کاوشیں کی جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جدید سہولتوں سے آراستہ سلیم میموریل ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کو ہسپتال کے مختلف شعبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ہسپتال میں موجود ڈائیلائسز اور سی ٹی سکین کی سہولتوں سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہسپتال کے کینسر وارڈ کا بھی دورہ کیا جہاں جدید ترین مشینری کے ذریعے طریقہ علاج اور پیشہ وارانہ سٹاف کی ہمہ وقت دستیابی بھی بتایا گیا۔شہباز شریف کو انتظامیہ کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ ہسپتال میں عالمی معیارکے علاج کی سہولت میسر ہو گی، جدید آلات سے لیس ہسپتال مستحق مریضوں کومفت علاج فراہم کرے گا، اوپی ڈی، کینسر، امراض قلب سمیت مختلف بیماریوں کا علاج میسر ہو گا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سلیم شہزاد، ان کی فیملی ،میاں منشاء ،ڈاکٹرز، مینجمنٹ اور خاص طو رپر وہ صاحب حیثیت لوگ جنہوںنے اپنے رزق حلال سے اس ہسپتال کے قیام کیلئے دل کھول کر عطیات دئیے وہ اس شاندار محفل کے چمکتے ہوئے ستارے ہیں۔ شہزاد سلیم ، ان کی فیملی ،میاںمنشاء اور مخیر حصرات نے دن رات محنت کر کے اس ہسپتال کی تکمیل کی اور اس اقدام کے ذریعے انہوں نے دنیا اور آخرت میں اپنے لئے جنت کمائی ہے اورجب یہ ہسپتال دکھی انسانیت کی خدمت کرے گا تو ان کی دعائیں تمام لوگوں کے حق میں جائیں گی ۔شہزاد سلیم کے والد مرحوم نے تعلیمی ادارہ بھی قائم کیا تھا اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دیں،جس طرح آپ نے اپنے والدکی بیماری کو دیکھ کر جستجو کی یقینا آپ نے بطور سعادت مند بیٹے بہت بڑی خدمت کی ہے اوررہتی دنیا تک آپ کے والد ،آپ کو اور آپ کے خاندان کو یاد رکھا جائے گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں