میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کا جو گند سیکیورٹی اداروں نے صاف کیا وہ واپس آ رہا ہے، فواد چودھری

کراچی کا جو گند سیکیورٹی اداروں نے صاف کیا وہ واپس آ رہا ہے، فواد چودھری

ویب ڈیسک
پیر, ۹ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ کراچی میں جو گند سیکیورٹی اداروں نے صاف کیا وہ واپس آ رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ شرح مہنگائی اور شرح سود اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں ،دوست ممالک سے مدد نہیں ملی اور آئی ایم ایف کے معاملے پر ابہام ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ لندن اور اسلام آباد کے تناؤ کی نظر ہو چکی ہے اور اندازہ لگائیں کے 2 ماہ پہلے تک پاکستان میں ایسا بحران نہیں تھا۔ ملکی خودمختاری اور معیشت دونوں پر وار ہوا۔فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نسرین جلیل کا نام سندھ کے نئے گورنر کے طور پر تجویز کیا ہے جبکہ 18 جون 2015 کو نسرین جلیل نے انڈین ہائی کمیشن کو خط لکھا اور نسرین جلیل نے انڈیا سے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف تعاون مانگا تھا۔انہوں نے کہا کہ افسوس کراچی میں جو گند سیکیورٹی اداروں نے صاف کیا تھا وہ واپس آرہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں