الاٹیزکوبوگس چیک ، ہیروگروپ کے سربراہ کیخلاف مقدمہ درج کرنیکاحکم
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ہیرو گروپ کا الاٹیز کو بوگس چیک دینے کا معاملہ، ایک کروڑ 15 لاکھ کا بوگس چیک دینے پر ہیرو گروپ کے سربراہ اسداللہ برکت، دو بیٹوں سمیت 8 افراد پر کیس داخل کرنے کا حکم، ہیرو ٹاورز کی اونر سمیت 5 افراد پر پہلے ہی مختلف تھانوں میں 8 مقدمات درج ہوچکے۔ تفصیلات کے ڈسٹرکٹ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد 2 کی عدالت نے ہیرو بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی سربراہ اسداللہ برکت سمیت 8 افراد پر بوگس چیک دینے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے، ہیرو ٹاورز شاپنگ مال کی الاٹی محمد فیصل نے درخواست دائر کرکے موقف اختیار کیا تھا اس نے ہیرو ٹاور شاپنگ مال فوڈ کورٹ میں جگہ خریدنے کا معاہدہ کیا جس کی مد میں 3 کروڑ 78 لاکھ ادا کئے، تاہم 22 ستمبر 2020 میں معاہدہ منسوخ کیا گیا اور ہیرو بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے رقم واپسی کی مد میں 15 فبروری 2021 میں ایک کروڑ 15 لاکھ کا چیک دیا دیا، لیکن اکائونٹ میں رقم نہ ہونے کے باعث چیک بوگس ہوگیا، عدالت نے پولیس کو درخواست میں فریق بنائے گئے ہیرو بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے سربراہ اسداللہ برکت، دو بیٹوں التن برکت، امر برکت، ہیرو اسکوائر کی اونر سید افروز علی شاہ، محمد انور، محمد عمران سمیت 8 افراد پر بوگس چیک دینے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ ہیرو گروپ میگا اسکینڈل میں الاٹیز کو کرائے کی مد میں بوگس چیکس دینے کے الزام میں ہیرو ٹاورز شاپنگ مال آٹو بھان روڈ کی اونر شائستہ اسد سمیت 5 افراد پر کراچی، دادو اور حیدرآباد کے مختلف تھانوں میں 8 سے زائد
کیسز داخل ہیں۔