میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چینی بحران،انکوائری کمیشن نے شاہد خاقان اور خرم دستگیر کو طلب کرلیا

چینی بحران،انکوائری کمیشن نے شاہد خاقان اور خرم دستگیر کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک
هفته, ۹ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

ملک میں حالیہ چینی بحران کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان کی درخواست پر انہیں اور خرم دستگیر کو (آج) ہفتہ کو طلب کرلیا۔شاہد خاقان عباسی نے شوگر انکوائری کمیشن کے سربراہ واجد ضیاء کو دوبارہ خط لکھ کر چینی بحران کی انکوائری میں تفصیلات دینے کی پیشکش کی تھی۔خط کے متن میں کہا گیا تھا کہ شوگرانکوائری کیلئے انہیں (شاہد خاقان) اور خرم دستگیرکوپیش ہونیکا موقع دیا جائے ، شوگر اسکینڈل سے متعلق کمیشن کو اہم معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شوگر انکوائری کمیشن کے رکن گوہر نفیس نے شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر کو جوابی خط لکھ کر (آج) ہفتہ طلب کرلیا ہے ۔لیگی رہنماؤں کو ہفتہ کو ساڑھے 3 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر بلایا گیا ہے اور انہیں ہدیات کی گئی کہ متعلقہ دستاویزات سمیت کمیشن کے سامنے پیش ہو کر معاونت کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھاکہ ملک میں چینی بحران کا سب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا۔چینی بحران کی ایف آئی اے رپورٹ کا اب فرانزک کیا جا رہا ہے جس کی رپورٹ 25 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کو جمع کرائی جانی تھی جو تاحال جمع نہیں کرائی جاسکی ہے ۔وزیراعظم نے فورنزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید ایکشن لینے کا اعلان کیا ۔ چینی بحران رپورٹ سامنے آنے کے بعد جہانگیر ترین نے اپنے اوپر لگے الزامات کو مسترد کیا ہے اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کی وزارت تبدیل کر دی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں