وزیراعظم کی ہدایت پر 16 وزارتوں کو ناقص کارکردگی پر دوسری مرتبہ ریڈ لیٹر جاری
شیئر کریں
وزیراعظم کی ہدایت پر 16 وزارتوں کو ناقص کارکردگی پر دوسری مرتبہ ریڈ لیٹر جاری کر دیئے گئے ۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے مطابق ان وزارتوں نے کابینہ کے پانچ فیصلوں پر مقررہ وقت تک عمل درآمد نہیں کیا، وزارتوں کو مقررہ وقت میں خالی آسامیوں کا ڈیٹا فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کو بھجوانا تھا۔وزیراعظم آفس کے مطابق کابینہ نے متعلقہ وزارتوں سے متعلق 8 فیصلے کیے تھے اور وزارتوں نے 5 فیصلوں پر مقررہ وقت تک عمل درآمد نہیں کیا، اب ان 16 وزارتوں کو مزید 21 دنوں کی مہلت دی گئی ہے ۔وزیراعظم آفس کے مطابق ان وزارتوں کومقررہ وقت میں خالی آسامیوں کا ڈیٹا ایف پی ایس سی کو بھجوانا تھا، وزارتوں کوتمام خالی آسامیوں کیلئے قواعد وضوابط بنانیکاحکم دیاگیاتھا، سرکاری ملازمین کے سینیارٹی مسائل کوحل کرنے کی ذمے ذاری سونپی گئی تھی اور ان وزارتوں کوافسران کی ترقی کا معاملہ نمٹانیکی ذمیداری بھی سونپی گئی تھی۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے ان وزارتوں کو 21 دنوں میں رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ، وزیراعظم ڈلیوری یونٹ وفاقی کابینہ کو رپورٹ پیش کریگا، ریڈ لیٹر پر عمل درآمد میں کوتاہی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ میں شامل ہوگی۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نیوزارتوں کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کررکھی ہے ۔