
کے الیکٹرک ،کراچی والوں سے 8 ارب وصولی کی درخواست
شیئر کریں
اضافی رائٹ آف کلیمز کی وصولیوں کے لیے الیکٹرک کمپنی کا نیپرا سے رجوع
کے الیکٹرک نے 2017 تا 23 کے ملٹی ا یئر ٹیرف کی بلنگ کلیمز مانگے ہیں
کے الیکٹرک کی جانب سے 8 ارب 13 کروڑ روپے کی وصولی کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے اضافی رائٹ آف کلیمز کی مد میں وصولیوں کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے رجوع کیا ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے 8 ارب 13 کروڑ روپے کے اضافی رائٹ آف کلیمز کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے، جس پر نیپرا 17 اپریل کو سماعت کرے گی۔درخواست میں کے الیکٹرک نے 2017-23 کے ملٹی ا یئر ٹیرف کی بلنگ سے متعلق کلیمز مانگے ہیں۔ اس سے قبل کے الیکٹرک دسمبر میں بھی 67 ارب 90 کروڑ کے کلیمز کی درخواست کرچکی ہے۔نیپرا اسٹیک ہولڈرز کو سماعت میں سن کر رائٹ آف کلیمز پر فیصلہ کرے گی۔