میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چوربنے ہیں چوکیدار ،سندھ بلڈنگ میں ناجائزتعمیرات کے ذمہ دار ہی نگراں مقرر

چوربنے ہیں چوکیدار ،سندھ بلڈنگ میں ناجائزتعمیرات کے ذمہ دار ہی نگراں مقرر

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ اپریل ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران ہی بلڈرز کے خلاف مقدمات درج کروائیں گے
ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات کا سرپرست اورنگزیب غیر قانونی دھندوں میں آزاد
بدعنوان بلڈنگ افسران کے خلاف کارروائی کون کرے گا ؟عوامی حلقوں میں سوال

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کھوڑو سسٹم کے تحت مضحکہ خیزیاں جاری ہیں جس کا اظہار گزشتہ دنوں ڈی جی اسحاق کھوڑو نے شہر بھر میں جاری تعمیرات کو بلڈنگ قوانین کے عین مطابق تصور کرتے ہوئے اخبارات کو نوٹس جاری کیے تھے اور اب ڈائریکٹر وسطی جلیس احمد صدیقی کا بھی ایک مضحکہ خیز اقدام سامنے آیا ہے جس میں خطیر رقوم بٹورنے کے بعد غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث بلڈنگ افسران کو ہی بلڈرز پر ایف آئی آر درج کروانے کا اختیار دیا گیا ہے۔ عوامی حلقوں میں اس بات کی بازگشت سنائی دے رہی ہے کہ بدعنوان بلڈنگ افسران کے خلاف کارروائی کون کرے گا ؟وسطی کے علاقے ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات کا سرپرست اور ناظم آباد کو تباہ حالی کا شکار بنانے والا بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان غیر قانونی دھندوں میں آزاد ہے عوامی مطالبہ سامنے آ رہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث بلڈنگ افسران کے خلاف بھی کارروائی کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے اور ملوث بلڈنگ افسران کے خلاف سخت سے سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں