میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ اجلاس ، چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب آج ہوگا

سینیٹ اجلاس ، چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب آج ہوگا

ویب ڈیسک
منگل, ۹ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

سینیٹ کا اجلاس آج صبح 9 بجے ہوگا، 43نومنتخب اراکین حلف لیں گے۔نومنتخب اراکین کی حلف برداری کے بعد چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوگا، پریذائیڈنگ آفیسر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اجلاس کی صدارت کریں گے، چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا چنا ئوخفیہ رائے شماری سے ہوگا، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے 85سینیٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔نئے ارکان کی حلف برداری کے بعد پریذائیڈنگ آفیسر چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا شیڈول جاری کریں گے، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار سیکرٹری سینیٹ سے کاغذات وصول اور جمع کرا سکتے ہیں، سینیٹ سیکرٹریٹ انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست جاری کرے گا۔امیدواروں کے اعلان کے بعد چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے سیکرٹ ووٹنگ ہوگی، ایوان میں سادہ اکثریت سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا چنا ئوکیا جائے گا، ایوان بالا میں کل ممبران 96جبکہ موجودہ اراکین کی تعداد 85ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن خیبر پختوانخوا سے سینیٹ کی 11نشستوں پر انتخاب ملتوی کرچکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں