میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روسی افواج کی جنسی زیادتی سے بچنے کیلئے یوکرینی لڑکیوں نے بال چھوٹے کرالیے

روسی افواج کی جنسی زیادتی سے بچنے کیلئے یوکرینی لڑکیوں نے بال چھوٹے کرالیے

جرات ڈیسک
هفته, ۹ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

یوکرین کے قصبے ایوانکیو میں نوجوان لڑکیوں نے اپنے بال چھوٹے کر لیے تاکہ وہ روسی فوجیوں کے ہاتھوں عصمت دری سے بچ سکیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق، یوکرین کے قصبے ایوانکیو میں، جو دارالحکومت کیف سے تقریبا 50 میل دور ہے، نوجوان لڑکیاں کم پرکشش ہونے اور قابض روسی فوجیوں کے ہاتھوں عصمت دری سے بچنے کے لیے اپنے بال چھوٹے کرنے لگی ہیں۔یہ قصبہ 30 مارچ کو روسی افواج کے قبضے میں رہنے کے ایک ماہ سے زائد عرصے کے بعد آزاد ہوا تھا۔روسی افواج کے قبضے کے دوران، خواتین کو تہہ خانے سے ان کے بالوں سے باہر نکالا جاتا تھا تاکہ روسی فوجی ان کے ساتھ بدسلوکی کر سکیں اور پھر اس خوف سے وہاں کی لڑکیوں نے اپنے بال چھوٹے کرنا شروع کردیئے جس کے بعد اب کوئی ان کی طرف نہیں دیکھتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں