الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں
شیئر کریں
الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کا آغاز کردیا جبکہ حلقہ بندیاں ہنگامی بنیادوں پر 4 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے صوبائی حکومتوں سے نقشہ جات اور ڈیٹا فوری طلب کر لیاگیا۔ جمعہ کو ملکی موجودہ صورت حال پر الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حقلہ بندیوں اور فوری اور ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کریگا اور یہ کام 4 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ حلقہ بندیوں کی بروقت تکمیل کیلئے الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں سے فوری نقشہ جات اور ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔ سیکرٹری اور سپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن کو 13اپریل تک عام انتخابات کا مکمل ایکشن پلان پیش کرنے کا حکم دیا گیا ، الیکشن کمیشن کے مطابق وہ ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل، شفافیت اور رول آف لاء کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کررہاہے۔ دوسری جانب پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے فنڈز نہ جاری کرنے ہر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ بلداتی انتخابات بروقت یقینی بنانے اور فنڈز کے اجراء کے حوالے سیفیڈرل سیکریٹری فنانس اور چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کی اپڈیشن اور نظر ثانی کا کام بھی ہنگامی بنیادوں پر تیز کرنے اور جلد از جلف مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔