میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہبازشریف، جہانگیر ترین کے خلاف مقدمات کی تفتیشی ٹیم کا سربراہ ڈاکٹر رضوان چھٹی پر چلا گیا

شہبازشریف، جہانگیر ترین کے خلاف مقدمات کی تفتیشی ٹیم کا سربراہ ڈاکٹر رضوان چھٹی پر چلا گیا

جرات ڈیسک
هفته, ۹ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے خلاف درج مقدمات میں تفتیشی ٹیموں کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر رضوان عہدہ چھوڑ کر چھٹی پر چلے گئے۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، حمزہ شہباز اور جہانگیر ترین سمیت دیگر اہم کیسوں کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے کے افسر ڈاکٹر رضوان چھٹی پر چلے گئے۔ ڈاکٹر رضوان شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے خلاف درج مقدمات میں تفتیشی ٹیموں کی سربراہی بھی کر رہے تھے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون ون ڈاکٹر رضوان نے عہدہ چھوڑ کر چھٹی لی ہے اور ان کی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹر نازیہ امبرین کو ڈائریکٹر کا چارج دے دیا گیا ہے اور اس حوالے سے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، ڈاکٹر رضوان کی چھٹی کا گیارہ اپریل سے آغاز ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں