میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتہاپسند ہندو مذہبی رہنما کی مسلمان خواتین کو سرعام زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی

انتہاپسند ہندو مذہبی رہنما کی مسلمان خواتین کو سرعام زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی

جرات ڈیسک
هفته, ۹ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کا جینا مشکل کردیا۔ لکھنئو کے قریبی علاقے میں جنونی ہندو مذہبی رہنما نے کھلے عام مسلمان خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔ بھارتی شہرلکھنئو کے نواحی علاقے سیتا پورمیں ہندومذہبی رہنما نے کھلے عام مسلمان خواتین کواغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں ہندوانتہاپسند مذہبی رہنما لاؤڈ اسپیکرپر پولیس کی موجودگی میں مسجد کے باہرمجمع جمع کرکے مسلمان خواتین کواغوا کرنے اورسرعام زیادتی کرنے کی دھمکیاں دیتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس موقع پرمجمع ہندوں کے مذہبی نعرے لگاتا رہا۔ ویڈیو سامنے آنے کے باوجود پولیس نے حسب روایت ہندوانتہا پسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے اب تک ہندوانتہا پسند رہنما کوگرفتارنہیں کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں