میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بعض نجی اسکولز کا فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا اعلان ماننے سے انکار

بعض نجی اسکولز کا فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا اعلان ماننے سے انکار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر کراچی کے مختلف علاقوں کے بعض نجی اسکولز مالکان نے وزیر تعلیم کے فیسوں میں 20 فیصد رعایت کے اعلان کو ماننے سے انکار کر دیا ہے جبکہ وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ نوٹیفکیشن پر عمل نہ کرنیوالے اسکولوں کے خلاف نہ صرف ایف آئی آر درج ہو گا بلکہ انہیں گرفتار بھی کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی جانب سے صوبے بھر کے تمام نجی اسکولز کے طلبہ و طالبات کو فیسوں میں 20 فیصد کی رعایت کا اعلان کیا تھاجس کو باقائدہ نوٹیفکیشن نجی تعلیمی اداروں کی کنٹرولنگ اتھارٹی ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے منگل کے روز جاری کیا تھا ۔نجی تعلیمی اداروں کوفیسوں میں20فیصد چھوٹ دینے کا پابند کرنے کے بعد ہی نجی تعلیمی اداروں میں ہلچل مچ گئی تھی اور مالکان نے صلاح مشورے شروع کر دیئے تھے ۔ نوٹیفکیشن کے بعد نجی اسکولوں کی تنظیموں کے سربراہان نے والدین کو گمراہ کرنے کے لیے یہ تاثر دیا کہ یہ رعایت صرف مستحقین والدین کے لئے ہے ۔والدین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تو والدین اسکولوں کی فیس تک ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔فیسوں میں خصوصی رعایت کے اعلان کے بعد نجی اسکولز انتظامیاں نے مختلف شرائط لگا دی ہیں ،اسکول انتظامیہ نے تنخواہ نہ ملنے کا ثبوت مانگ رہے ہیں اور بعض جگہوں والدین کے مستحق ہو نے کی درخواستیں لکھوا کر ان کی تذلیل بھی کی جار ہی ہے ۔والدین نے محکمہ تعلیم سندھ اورڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سند ھ سے معاملے پر فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے اور وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ والدین کو گمراہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں اور ایسے نجی اسکولز کے خلاف کاروائی کی جائے جو والدین کیلئے شرائط لگا رہے ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں