میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ صوبائی وزرائے اعلی، عسکری اور سول اداروں کے اعلی حکام شریک ہوئے ۔ حکومت کی طرف سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ، پاکستان میں جو تخمینہ لگایا گیا تھا اس کے حساب سے کم کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ۔اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، چئیرمین این ڈی ایم اے ، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی موجود تھے ۔ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کورونا سے متعلق ملک کی مجموعی صورتحال اور حکومتی اقدامات کے اثرات کا جائزہ لیا گیا، نیشنل کمانڈ کو آپریشن اینڈ کنٹرول سینٹر کی تجاویز پر بریفنگ کے علاوہ کورونا کے اعدادوشمار سے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران وائرس سے متعلق مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی، ڈیجیٹل ٹریکنگ اور مختلف علاقوں میں محدود آئسولیشن کے علاوہ کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت 6 سے 20 ہزار روزانہ بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔ کورونا ٹائیگر فورس کے معاملات بھی اجلاس کے دوران زیر بحث آئے ۔قبل ازیں معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق جو تخمینہ لگایا اس کے برعکس اموات کم ہوئی ہیں۔کورونا وائرس کے تدارک کے لیے کوشش کر رہے ہیں، تخمینہ لگایا گیا تھا اس کے حساب سے کم کیسز رپورٹ ہوئے ، تخمینے کے برعکس اموات بھی کم ہوئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں