میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں امتحانات میں نقل عروج پر، نہم کلاس کا پرچہ آئوٹ

سندھ میں امتحانات میں نقل عروج پر، نہم کلاس کا پرچہ آئوٹ

ویب ڈیسک
منگل, ۹ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ میں تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام جاری میٹرک امتحانات میں نقل بدستور جاری ہے ۔کراچی میں نہم کلاس کا ہونے والا کیمسٹری کا پرچہ شروع ہونے سے قبل ہی واٹس ایپ گروپ پر آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمسٹری کے انتہائی اہم پرچے سے قبل بھی انتظامیہ کی طرف سے نقل کی روک تھام کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ کلاس نہم کا کیمسٹری کا پرچہ ساڑھے نو بجے شروع ہونا تھا جب کہ پیپر نو بجکر سترہ منٹ پر واٹس ایپ گروپ پر آگیا۔سندھ کے ا ضلاع کشمور میں لاڑکانہ بورڈ کے زیر اہتمام کلاس نہم کا پاکستان اسٹڈی کا پرچہ بھی سوشل میڈیا کے ذریعے آئوٹ ہوگیا۔ دفعہ144 لاگو ہونے کے باوجود امتحانی مراکز کے باہر لوگوں کا ہجوم دیکھنے میں آرہا ہے اور امتحانی مراکز میں موبائل فون کا کھلے عام استعمال کیا جارہا ہے ۔یاد رہے یکم اپریل سے سندھ بھر میں میٹرک امتحانات کا آغاز ہوا تھا اور پہلے ہی روز بورڈ کے انتظامات کی قلعی کھل گئی تھی۔ نقل مافیا نے اس سال نقل کے لیے واٹس اپ گروپ بنا رکھے ہیں جہاں پیپرز وقت سے پہلے آجاتے ہیں۔امتحانی مراکز میں موبائل فونز اور گائیڈوں کا آزادانہ استعمال بھی جاری ہے ۔ انویجلیٹرز کی موجودگی میں طلبا بے خوف ہوکر موبائل فون کے ذریعے پرچے حل کرتے ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے متعدد اساتذہ کی معطلی کے باوجود نقل مافیا سرگرم ہے اور مختلف امتحانی مراکزکے باہر حل شدہ پرچہ دستیاب ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں نقل کا نوٹس لیتے ہوئے کنٹرولر آف ایگزامینیشن سکھر عبدالسمیع سومرو کو معطل بھی کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں