میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی اکائونٹس کیس میں نیب کا دوسرا ریفرنس بھی سماعت کیلئے منظور

جعلی اکائونٹس کیس میں نیب کا دوسرا ریفرنس بھی سماعت کیلئے منظور

ویب ڈیسک
منگل, ۹ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

جعلی اکائونٹس کیس میں نیب کی جانب سے دائر دوسرا ریفرنس بھی احتساب عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے گزشتہ روز پنک ریزیڈنسی ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جمع کرایا گیا جہاں رجسٹرار نے ریفرنس کی اسکروٹنی مکمل کرلی،عدالت نے نیب کا ریفرنس منظور کرلیا جس کی سماعت احتساب عدالت نمبر 2 میں ہوگی اور جج محمد ارشد ملک پنک ریزیڈنسی ریفرنس کی سماعت کریں گے ۔نیب کی جانب سے پنک ریزیڈنسی ریفرنس میں کل 19 ملزمان کو نامزد کیا گیا ، آفتاب میمن، عبدالغنی مجید اور دیگر کے خلاف غیر قانونی زمین کی الاٹمنٹ کا الزام ہے ۔نیب کے مطابق پنک ریزیڈنسی فرم کے نام خلاف قانون زمین الاٹ کی گئی اور ملزمان نے جعلی اکائونٹس کا استعمال کیا اور اختیارات سے تجاوز کیا۔ نیب نے ریفرنس دائر کر کے کراچی میں متعلقہ 30 ایکڑ زمین بھی ضبط کرلی تھی جب کہ ملزمان پر خزانے کو 2.5 ارب روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں