ایرانی وزیرخارجہ کی امریکی فوج کو دہشت گرد قراردینے کی تجویز
ویب ڈیسک
منگل, ۹ اپریل ۲۰۱۹
شیئر کریں
ایرانی فوج کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ نے جوابی کارروائی میں امریکی فوج کو بھی دہشت گرد قرار دینے کی تجویز دے دی۔ایرانی وزیر خارجہ نے اس حوالے سے ایرانی صدر حسن روحانی اور ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کو خط لکھا ہے ۔لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا میں دہشت گرد گروپوں کی کھلی حمایت کرنے پر امریکی فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا چاہیے ۔