میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ 13دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ 13دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
پیر, ۹ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

ْ
سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پرمختلف علاقوں میں5الگ الگ کارروائیاں
باجوڑ ،بنوں، خیبر میںفائرنگ کا تبادلہ ،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ، ،آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 13دہشت گرد ہلاک کردیٔے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6اور 7مارچ کو سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں5الگ الگ کارروائیاں کیں۔ضلع باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے ایک آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایاجہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتن الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید 3 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر اور جنوبی وزیرستان میں بھی دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے مزید 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں ایسے وقت میں جاری ہیں جب پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر رہا ہے۔سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھیں گی۔علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیٔرنس آپریشن جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں