اسلام آباد میں عورت مارچ کی 11خواتین اور 3 مرد گرفتار
شیئر کریں
دفعہ 144کی خلاف ورزی ، کوئی این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا،ضلعی انتظامیہ
ہم نے ایک ماہ قبل این او سی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، عورت مارچ
اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر عورت مارچ کی 11 خواتین اور تین مردوں کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایف 6 سے یہ گرفتاریاں کی ہیں، انہوں نے سیکٹر ایف 6 سے ڈی چوک تک عورت مارچ کا اعلان کیا تھا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق عورت مارچ کے حوالے سے کوئی این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا، شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے ۔دوسری جانب عورت مارچ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم نے ایک ماہ قبل این او سی کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، ڈپٹی کمشنر آفس نے اسے منسوخ نہیں کیا۔ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ عورت مارچ کی مرکزی قیات اور متعدد حامی جی 7 تھانے میں گرفتار ہیں، مظاہرین کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔


