ادارہ ترقیات، پلاٹوں کی ہیرپھیر ، محکمہ اینٹی کرپشن حرکت میں
شیئر کریں
رفاعی پلاٹ کاکمرشل استعمال، ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ پر الزامات
گلستان جوہر بلاک۔1پر واقع ایمنٹی پلاٹ نمبر ایس ٹی۔6کی انکوائری شروع کردی گئی
ادارہ ترقیات کراچی قیمتی اراضی کی فائلوں میں ہیر پھیر کے اسکینڈلز منظر عام پر آنے کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن حرکت میں آگیا ہے۔ گلستان جوہر بلاک۔1پر واقع ایمنٹی پلاٹ نمبر ایس ٹی۔6کی اینٹی کرپشن انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ گلستانِ جوہر میں مبینہ سرکاری پلاٹ کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے معاملے پراینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے دفتر سے جاری لیٹر کے مطابق انکوائری (کے ڈی اے ) کے ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ کمرشل گلستانِ جوہرکے خلاف شروع کی گئی ہے ۔لیٹر میں کہا گیا ہے کہ گلستانِ جوہر پلاٹس ST-1، ST-3 اور ST-6 کے حوالے سے الزامات سامنے آئے ہیں کہ وہاں رفاعی پلاٹ کو غیر قانونی طور پر کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا اینٹی کرپشن حکام نے کے ڈی اے کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام ریکارڈ، فائلیں اور ملکیت کے دستاویزات کے ساتھ پیش ہوں تاکہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جا سکے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ زرائع کے مطابق مکمل تحقیقات کے بعد ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔


