میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ائیرپورٹ حملہ، امریکی سینٹرل کمانڈ کا ملزم کی گرفتاری میںتعاون پرپاکستان کا شکریہ

ائیرپورٹ حملہ، امریکی سینٹرل کمانڈ کا ملزم کی گرفتاری میںتعاون پرپاکستان کا شکریہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

امریکی صدر نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں ملزم کی گرفتاری کا اعلان بھی کیا تھا
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اورا مریکہ کا تعاون مشترک ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ

امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی افغانستان میں کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر حملے کے مرکزی ملزم شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ افغانستان میں کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر حملے کے مرکزی ملزم شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے امریکا کے ساتھ تعاون کیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی صدر نے اس ہفتے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران ملزم کی گرفتاری کا اعلان بھی کیا تھا۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اورا مریکہ کا تعاون مشترک ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں