آئی ایم ایف سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتا،پی ٹی آئی خط پر ترجمان کا ردعمل
شیئر کریں
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خط پربیان جاری کرتے ہوئے ترجمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اندرونی سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتا۔ترجمان آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تاہم معاشی استحکام اور نمو کے لیے آئینی ماحول کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام انتخابی تنازعات پر امن اور شفاف انداز میں حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے 28 فروری کو خط ملا، آئی ایم ایف کا معاشی معاملات پر محدود مینڈیٹ ہے اور اندرونی سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتے ۔انہوںنے کہا کہ تاہم معاشی استحکام اور گروتھ کے لیے آئینی ماحول کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام انتخابی تنازعات پر امن اور شفاف انداز میں حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ترجمان کے مطابق پاکستان میں پالیسیز پر عمل درآمد آئی ایم ایف کا اصل مقصد ہے ، پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ قلیل مدتی قرض کا دوسرا جائزہ مکمل کرنے کے کام کے لیے پرعزم ہیںـ۔واضح رہے کہ 28 فروی کو پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط ارسال کردیا تھا، جس میں پاکستان کو بیل آؤٹ پیکیج دیتے وقت سیاسی استحکام کو مدنظر رکھنے کی درخواست کی گئی تھی،یہ خط بانی پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکو لکھا تھا۔