میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کا بہادر ماؤں، بہنوں ، بیٹیوں کو خراجِ تحسین

تحریک انصاف کا بہادر ماؤں، بہنوں ، بیٹیوں کو خراجِ تحسین

ویب ڈیسک
هفته, ۹ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

عالمی یوم خواتین کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے قوم کی بہادر ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو دستور سے محروم کرکے غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے کیلئے ہماری خواتین کو بطورِ خاص جبر و فسطائیت کا نشانہ بنایا گیا۔ اپنے بیان میں بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ سمیت تحریک انصاف کی تمام اسیر خواتین قائدین اور کارکنان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی خواتین اور قائدین نے جبر و فسطائیت کا بے مثال جرات اور استقامت سے سامنا کیا اور وفا و ایثار کی تابناک تاریخ رقم کی۔ترجمان تحریک انصاف نے بتایاکہ تحریک انصاف کی خواتین نے زندانوں میں بیٹھ کر انتخاب لڑا اور ریاستی سرپرستی میں انتخاب لڑنے والے مجرموں کو شکستِ فاش سے دوچار کیا۔ ترجمان تحریک انصاف نے بتایاکہ ظلم و بربریت کے طویل سلسلے کے باوجود ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں غلامی قبول کرنے یا عمران خان کا ساتھ چھوڑنے پر آمادہ نہیں۔ترجمان نے بتایاکہ بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے اور قوم کو حقیقی آزادی کیلئے تیار کرنے والی اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی قوم مقروض ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قومی تعمیر کے مرحلے پر اپنی خواتین کو کلیدی کردار دیں گے اور ان کی فلاح و بہبود کو سیاسی ایجنڈے کا مرکز بنائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں