میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کا انتخاب ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کا انتخاب ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

ویب ڈیسک
هفته, ۹ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

سنی اتحاد کونسل کی جانب صدارتی الیکشن میں امیدوار محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھ دیا ہے ۔محمود خان اچکزئی نے اپنے خط میں کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں، الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے ۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے (آج)9مارچ کو صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں۔جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا بھی اس حوالے سے بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا خواہش ہے کہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی الیکشن میں ووٹ دوں لیکن پارٹی کا فیصلہ واجب ہے کہ ووٹ نہیں ڈالنا۔ جبکہ ایم کیو ایم پاکستان نے صدارتی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف علی زرداری کو ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔دوسری جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر مملکت کا انتخاب جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہی کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں