اسٹیبلشمنٹ کی شرائط ہماری سوچ سے مطابقت نہیں رکھتیں، شیر افضل مروت
ویب ڈیسک
هفته, ۹ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کچھ نہ کچھ رابطہ ہوا لیکن اسٹیبلشمنٹ کی شرائط و ضوابط ہماری سوچ، ہمارے نقطہ نظر سے مطابقت نہیں رکھتیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر کوئی ڈیل ہوتی ہے تو وہ صرف سیاسی قوتوں سے ہوگی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وہ (مخالفین) یہ بھی سوچ رہے ہیں کہ وہ کب تک اسٹیبلشمنٹ کی گڈ بک میں رہیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کو ملک بھر میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے کے حوالے سے واضح ہدایات دیں تاکہ لوگوں کو بتایا جائے کہ ’ہم کوئی ڈیل نہیں کریں گے ‘۔شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ جو لوگ حالات کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ بے شک بہت طاقتور ہیں لیکن وہ خدا نہیں ہیں۔